پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے تیار ہیں کی تعریف کردی
گذشتہ روزپی ایس ایل فائیو کے ترانے تیار ہیں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ گا رہے ہیں
گلوکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہمارا پاکستان ہمارا پی ایس ایل ہمارا ترانہ ٹرینڈنگ ہیش ٹیگ ون ، آتا ہے جو آنے دو پاکستان تیار ہے انہوں نے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا پاکستان زندہ باد اورتیار ہیں بھی لکھا
https://www.instagram.com/p/B8HD4mzlbjO/?igshid=124n0gz5qi3s0
عاصم اظہر کی اس پوسٹ پر ہانیہ عامر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ پسند آیا جبکہ اس پوسٹ پر ماڈل مہرین نے بھی ہارٹ ایموجی بنائے
گلوکار کی اس پوسٹ پر مداحوں نے بھی کمنٹس میں تعریف کی جن پر گلوکار نے ان کا کمنٹس میں شکریہ ادا کیا
واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ کچھ روز قبل ہی جاری کیا گیا ہے اور یہ ترانہ پاکستان کے 4 نامور گلوکار عارف لوہار، ہارون رشید، علی عظمت اور عاصم اظہر نے گایا ہے
پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ جاری ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان تمام گلوکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے شائقین کرکٹ کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا