پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری نہیں کروائی ہے۔
باغی ٹی وی : خوبصورت اور منفرد نظر آنے کے لیے اداکاراؤں کی جانب سے میک اپ سے لےکر سرجری کرانا کوئی نئی بات نہیں یوں تو شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے زیادہ تر ہونٹوں کی سرجری کرائی جاتی ہے جو تقریباً ہر اداکارہ کراچکی ہے۔
تاہم کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اداکارائیں اس قدر منفرد نظر آتی ہیں کہ ان پر سرجری کا شبہ ہونے لگتا ہے تاہم درحقیقت انہوں نے سرجری نہیں کرائی ہوتی۔
ایسی ہی کچھ خبریں گزشتہ مہینے سے ادکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کروالی ہے۔
گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جنہیں دیکھ کر ایسا معلوم ہورہا تھا کہ اداکارہ نے بھی ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے تاہم اب انہوں نے غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری نہیں کروائی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اسٹوری میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ میں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے جس کی وجہ سے میرے ہونٹ عجیب سے ہوگئے ہیں۔
ہانیہ عامر نے ویڈیو میں کہا کہ ان کے دوست نے انہیں بتایا کہ جس فلٹر کی وجہ سے وہ بدنام ہورہے ہیں تو اس میں اسکیل کو پکڑ کر نیچے لائیں تو ہونٹ نارمل ہوجاتے ہیں۔
ہانیہ عامر کے مطابق انہیں ایپ میں موجود فلٹر میں اس چیز کا علم نہیں تھا اور انہوں نے خود کو احمق بھی قرار دیا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہانیہ عامر کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ اسٹوریز شیئر کی گئی تھیں جن میں اُن کے ہونٹ معمول سے ہٹ کر موٹے نظر آرہے تھے ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوریز خوب وائرل ہوئیں اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
https://www.instagram.com/p/CE7a-lHByFX/?utm_source=ig_embed
چند انسٹا صارفین کا کہنا تھا چند صارفین کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ ہانیہ عامر نے ویڈیو بنانے کے لیے انسٹا کیمرے کا ایک فلٹر کا استعمال کیا ہے جبکہ چند صارفین کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے جس کے نتائج کچھ ٹھیک نہیں آئے ہیں۔