کر اچی:اداکار ہ و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر بھارت میں کام کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں-
باغی ٹی وی: اداکارہ ہانیہ سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ جلد بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ سونم باجوہ کے ہمراہ پنجابی فلم میں نظر آئیں گی، تاہم ہانیہ کے بھارت میں کام کرنے پر نادیہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
نادیہ خان نے اپنے شو میں کہا کہ ہانیہ عامر بھارت میں پی آر کے ذریعے فلمیں کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، ہانیہ کو بھارت میں محنت اور وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، انہیں پاکستان میں ہی رہ کر کام کرنا چاہیے جہاں انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں ہی ان کے اصلی مداح موجود ہیں۔
نادیہ خان نے کہاکہ آپ سب جانتے ہی ہیں ماضی میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارت میں کیا ہو چکا ہے، اب بھارت میں ہانیہ کی فلم مکمل ہونے سےقبل ہی اس پر پابندی لگانے جیسے مطالبات آنا شروع ہوگئے ہیں سجل علی بھی صرف ایک فلم کرکے واپس پاکستان آ گئی ہیں، میرا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر بھی وہاں اتنا وقت نہ لگائیں تو اچھا ہے۔