حنیف عباسی کی رہائی کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ نے کیا کہہ دیا؟

0
49

حنیف عباسی کی رہائی کے خلاف اے این ایف کی اپیل پر سپریم کورٹ نے اعتراض لگا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ہائیکورٹ نے رہا کیا تھا. اے این ایف نے رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی ،سپریم کورٹ نے اپیل پر اعتراض لگایا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائردرخواست کےکئی اوراق پڑھنے کے قابل نہیں .درخواست کےساتھ منسلک دستاویزات کی صاف ستھری کاپی دی جائے جس پر اے این ایف نے کہا کہ اپیل دفتری اوقات مکمل ہونےسے پہلےسپریم کورٹ میں جمع کرادے گا .

واضح رہے کہ لااہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کرکے فیصلہ سنایا اور لیگی رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کی تھی. حنیف عباسی و دیگر ملزمان پر جولائی 2012 میں 500 کلو گرام ایفی ڈرین حاصل کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر 9 سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

Leave a reply