باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید ہم بہت تکلیف دہ حالات میں منارہے ہیں۔
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے عیدالاضحیٰ کےموقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک سال سے بدترین محاصرے کا سامنا کر رہا ہے۔ دوسری طرف ہمیں کورونا وائرس جیسی وبا کا بھی سامنا ہے۔
صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے قابض حکمرانوں نے کشمیریوں کو قربانی کے جانوروں کی طرح باندھ کر رکھا ہے۔ ہر روز کشمیری نوجوان شہید کیے جا رہے ہیں اور بھارت دیدہ دلیری سے کشمیر کو اپنی نو آبادی بنارہا ہے۔
خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام
عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا
وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی