انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی مہذب ، انصاف پسند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے. وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی

0
55

انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی مہذب ، انصاف پسند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے. وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ و وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کوئی معاشرہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو برداشت نہیں کرسکتا۔انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی مہذب ، انصاف پسند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرپاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ نا صرف دوسرے کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کریں بلکہ انہیں یقینی بنانے میں ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں۔اس دن کے موقع پر میں خواجہ سرا کمیونٹی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کے فیصلے کو سراہتا ہوں جو اس محروم طبقہ کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔


مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری کا تین روزہ دورہ پاکستان؛ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے
سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ
وزیر مملکت نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک پروگرام کا آغاز کر رہا ہے جس کے تحت پروگرام میں شامل ہونے سے محروم لوگ اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ کروا کر اس پروگرام میں شامل ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پہلے بھی کام کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اس کا احترام جاری رکھے گی۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمگیر اعلامیہ ہم سب کو اپنے اور دوسروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے قابل بناتا ہے، ہمیں چاہیے کہ اپنے شہری فرض کو بھولیں اور نہ اپنے بنیادی حقوق پر کبھی سمجھوتہ کریں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کریں ۔ 10 دسمبر 2022 کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن 10 دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے انسانی حقوق کے یونیورسل ڈیکلیریشن کو اپنانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

یہ عالمی اعلامیہ ایک تاریخی دستاویز ہے جو ان حقوق کی توثیق کرتا ہے جن کا نسل، رنگ، مذہب، جنس، زبان، سیاسی یا دیگر نظریات، قومی یا سماجی نسبت، جائیداد، پیدائش، یا کسی اور مقام سے قطع نظر ہر انسان حقدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیہ میں درج اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ہم بحیثیت قوم برابر اور آزاد، یکساں حقوق اور ایک ہی وقار کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔ صدر نے کہا کہ اس سال کے تھیم، “عزت، آزادی، اور انصاف سب کے لیے” کی روشنی میں، مجھے ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی کرنی ہے کہ وہ اپنے شہری فرض کو نہ بھولیں اور اپنے بنیادی حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی مسلسل ترقی پذیر دنیا میں قومی سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ کسی نہ کسی انفرادی یا اجتماعی حقوق کی قیمت پر اہمیت اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلامیے کی سالگرہ ہماری کامیابیوں کا جشن منانے اور اعلامیے کی اقدار کے لیے دوبارہ عہد کرنے کا موقع ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ ہم سب کو اپنے اور دوسروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے قابل بناتا ہے، انفرادی طور پر، اپنے گھروں، اسکولوں، کام کی جگہوں اور کمیونٹیز میں، ہم ان حقوق کو برقرار رکھ سکتے ہیں جو ہم سب کی حفاظت کرتے ہیں۔

تمام افراد کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہم مل کر انسانی وقار، آزادی اور انصاف کی وکالت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو ہندوستان کے مظالم اور ناانصافیوں کا شکار ہیں۔ میں ایک بار پھر اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں تاکہ کشمیری بھی انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنے تمام انسانی حقوق سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Leave a reply