ہرفرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے،بل گیٹس

0
50

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ ہر فرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے-

باغی ٹی وی : 2015 میں پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی معاہدے میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا تھا تاہم اب بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ دنیا درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے ہدف کو حاصل نہیں کرسکے گی۔

سمندری سیپی سے تیار ماحول دوست ہیلمٹ


یہ پیشگوئی بل گیٹس نے سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ میں بات کرتے ہوئے کی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے ہونے والے کام میں کافی تیزی آئی ہے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ناقص کوششوں کی وجہ سے انسانی حالات میں بہتری کے لیے ہونے والی پیشرفت بھی سست رفتار ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کچھ حصوں میں 10 فیصد سے زیادہ بچے 5 سال کی عمر سے پہلے ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ 30 فیصد سے زیادہ افراد کو مناسب مقدار میں خوراک دستیاب نہیں تمام تر حالات کے باوجود مجھے اب بھی یقین ہے کہ ہم بھیانک نتائج سے بچ سکتے ہیں-

خیال رہے کہ بل گیٹس نے ایک جوہری کمپنی ٹیرا پاور کی بنیاد رکھی ہے جبکہ بریک تھرو انرجی نامی کمپنی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے متعدد جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں پر ایک کتاب بھی تحریر کی ہے،علاوہ ازیں بل گیٹس نے مصنوعی گوشت کی تیاری کے لیے بھی متعدد کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کیا ہے۔

واٹس ایپ نےصارفین کی آسانی کیلئےتصاویر اورویڈیوزکا نیافیچرمتعارف کرا دیا

انہوں نے بتایا کہ مصنوعی گوشت سے تیار ہونے والی مصنوعات کا شیئر تو ابھی نہ ہونے کے برابر ہے مگر یہ گوشت کے متبادل ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی بہتری کے لیے اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ماحول دوست مصنوعات سستی ہوں، یہی واحد راستہ ہے جس سے ہم دنیا بھر کے ممالک سےتبدیلی لانےکا مطالبہ کرسکتے ہیں، اگر ان مصنوعات کی لاگت زیادہ ہوتوہم کامیاب نہیں ہوسکتےہر فرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے آپ ایک ووٹر، خریدار اور ایک ورکر ہیں، ان تمام کرداروں میں آپ اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں-

انہوں نے بتایا کہ میرے پاس امریکہ میں 1/4000 سے بھی کم کھیتی ہے۔ میں نے ان فارموں میں سرمایہ کاری کی ہے تاکہ انہیں مزید پیداواری بنایا جا سکے اور مزید ملازمتیں پیدا کی جا سکیں۔ اس میں کوئی بڑی اسکیم شامل نہیں ہے – درحقیقت یہ تمام فیصلے پیشہ ورانہ سرمایہ کاری ٹیم کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔

جرمنی کا پاکستان کو 2 کروڑ 80 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان

بہت امیر لوگوں کو میرے خیال میں انہیں بہت زیادہ ٹیکس ادا کرنا چاہئے اور انہیں وقت کے ساتھ ساتھ اپنی دولت کو چھوڑ دینا چاہئے۔ یہ میرے لیے بہت پورا کرنے والا رہا ہے اور یہ میرا کل وقتی کام ہے مجھے حیرت ہے کہ ٹیکس میں مزید اضافہ نہیں کیا گیا۔ مثال کے طور پر کیپیٹل گین کی شرحیں عام آمدنی کی شرح کے برابر ہوسکتی ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ بہت سارے لوگوں کے لیے چیزیں مشکل ہیں۔

واضح رہے کہ بل گیٹس سے قبل اکتوبر 2022 میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کیجانب سے جاری ایک رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کا ہدف حاصل کرنا لگ بھگ ناممکن ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے یا فیچر متعارف کرا دیا

Leave a reply