اداکار محسن عباس حیدر کی حال ہی میں فلم دادل ریلیز ہوئی ہے ، ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں محسن نے ایک پولیس آفسیر کا کردار ادا کیا ہے. محسن کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. محسن نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہےکہ میں نے ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر کیا ہے اور پولیس آفیسر کا کردار کرنا بہت زیادہ آسان نہیں تھا، لیکن خوشی یہ ہے کہ لوگ اس فلم کو پسند کررہے ہیں . فلم میں ایک ایک کریکٹر بہت سوچ سمجھ کر لکھا گیا. اور ہر آرٹسٹ نے بہت محنت بھی کی ہے. محسن عباس حیدر نے کہا کہ میں تنقید سے نہیں گھبراتا بلکہ میں تو انجوائے کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو رہتا ہوں پوسٹیں کرتا ہوں لوگوں کے کمنٹس بھی پڑھتا ہوں. ہو سکے تو
جواب بھی دیتا ہوں. انہوں نے کہا کہ لیکن میں کسی بھی سوشل میڈیا گوسپ کا ھصہ نہیں بنتا. کوئی میرے بارے میں کیا سوچتا ہے یہ اسکا مسئلہ ہے میرا نہیں . میں سیٹ پر وقت پر جاتا ہوں کام کرکے گھر کی راہ لے لیتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ کامیڈی کی اب زرا سنجیدہ کردار ررہا ہوں، اچھی بات یہ ہے کہ میرے مداح مجھے میرے ہر کردار میں سراہتے ہیں.








