ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے،پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں عزم
ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے،پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں عزم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی،ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نےنئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں ،جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے سبکدوش ہونے والے ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کو سلامی پیش کی
ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئرمارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو سونپی ،مجاہد انور خان نے نئے ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو کو بیجز بھی لگائے۔
ایئر مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ آج پاک فضائیہ کی کمانڈ نئے سربراہ کو سونپ رہا ہوں ،40سال پاک فضائیہ میں خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے،ہم ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے ،قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے،کورونا کے باوجود ہم نے دفاعی مشقیں جاری رکھیں،پاک فضائیہ کے ہرسپاہی کوپیشہ ورانہ صلاحیتوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں پاک فضائیہ ہرچیلنج کے مقابلے کے لیے تیار ہے، مائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے،ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتاہوں ،ہر شعبہ میں تعاون پر اپنے اسٹاف کاشکرگزارہوں، اتحادہی کامیابی کابنیادی عنصر ہے، ظہیر احمد بابر کی کمان میں پاک فضائیہ مزید ترقی کرے گا،
اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ
بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے
ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام
ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ
سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام
واضح رہے کہ ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو پاک فضائیہ کے 23 ویں سربراہ ہیں ، ان کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے، انھوں نے برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے تعلیم حاصل کی ،ظہیر احمد بابر نے 1986 میں بطور فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ فائٹر اسکواڈرن، آپریشنل ایئر بیس اور ریجنل ایئر کمانڈ رہ چکے ہیں ،ظہیر احمد بابر اس وقت ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایڈمنسٹریشن کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں .ظہیر احمد بابر وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں، انھیں خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے .