اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہر روتی ہوئی عورت سچی نہیں ہوتی میں اپنے اس بیان پر آج بھی قائم ہوں. کیونکہ بہت ساری عورتیں سیچوایشن کو اپنے حق میں استعمال کرنے کا ہنر جانتی ہیں، میں دونوں فریقین کی باتیں سن کر صرف سچ کے ساتھ کھڑے رہنے کو ترجیح دیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں جو عورت مارچ ہوتا ہے اس سے کیا ان عورتوں کو فائدہ ہوتا ہے جو کسی دور گائوں میں بیٹھی مار کھا رہی ہوتی ہیں یا گھر داری کررہی ہوتی ہیں ، ان کو تو اس عورت مارچ کا پتہ بھی نہیں ہوتا. یہ جو عورت مارچ ہے یہ ان کے لئے
نہیں ہے بلکہ ہمارے خود کے لئے ہے. اورمیں عورت مارچ کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کرتی. ہمارے ہاں خلع لینے کی شرح بہت زیادہ ہوتی جا رہی ہے جو کہ مناسب نہیں ہے. انہوں نے کہا عورت اور مرد کے معاملے میںاگر عورت غلط اور مرد ٹھیک ہو تو میں مرد کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں گی ، اگر عورت ٹھیک اور مرد غلط ہو تو میں عورت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں گی. انہوں نے کہا کہ وہ معاشرے ترقی کرتے ہیں جہاں ہر حوالے سے عدل و انصاف کا بول بالا ہو.