گزشتہ ہفتے ہرروز ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔عالمی دارہ صحت
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہرروز ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کے جتنے بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں سے 60 فیصد گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے ہیں.سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے واضح طور پر کہا ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کا واحد حل جامع حکمت عملی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جامع حکمت عملی اختیار کرنے والے ممالک میں کورونا وائرس زیادہ نہیں پھیلا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ بعض ممالک نے کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں۔ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے خبردار کرتے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے ممالک کے لیے آگے مشکلات درپیش ہوں گی۔