ہر شہری ہمارے لئے وی وی آئی پی ہے،عزت،احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ایس پی آپریشنز لاہور کی ہدایت

باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں‌ ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا

مختلف تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات ایس ایس اے اور پی ایس ایز نے اجلاس میں شرکت کی. ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر بھی موقع پر موجود تھے. فرنٹ ڈیسک پر تعینات31 خواتین سمیت91 ایس ایس اے اور پی ایس ایز نے شرکت۔اس موقع پر ۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے کہا فرنٹ ڈیسک پر تعینات سٹاف طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے

سائلین کی درخواستوں پر فوری کاروائی عمل میں لائیں۔آن لائن کمپلینٹ کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر یا رکاوٹ ہر گز برداشت نہیں۔ہر شہری ہمارے لئے وی وی آئی پی ہے،عزت،احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔کسی دباو کو خاطر میں نہ لائیں، قواعد و ضوابط کے تحت آن لائن کمپلینٹ درج کریں۔ایس ایس پی آپریشنزنے فرنٹ ڈیسک ملازمین کے مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان لاہور پولیس
***

Shares: