ہر طرح کا کھانا بنا لیتا ہوں ایوب کھوسہ

کسی ایک صوبے کی ثقافت کا نمائندہ نہیں
0
77
ayun khosa

سینئر اداکار ایوب کھوسہ جنہووں نے اسی اور نوے کی دہائی میں شاہکار ڈراموں میں‌کام کیا، ان کی ایک بڑی فین فالونگ ہے، وہ کم مگر معیاری کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے حالیہ وقتوں میں چند ایک فلموں میں کام کیا لیکن وہ مجموعی طور پر ڈراموں اور فلموں میں کم کم بلکہ نہ ہونےکے برابر دکھائی دیتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کسی ایک صوبے کی ثقافت کا نمائندہ نہیں بلکہ میں پاکستان کی ثقافت کا نمائندہ ہوں ،

”میری پہچان کوئٹہ پی ٹی وی سے ہوئی لیکن میں پی ٹی وی کے دیگر مراکز پر بھی کام کر چکا ہوں” ۔ ایک انٹر ویو میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں ، میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں اس کے بعد میری کوئی شناخت ہے ۔ایوب کھوسہ نے بتایا کہ مجھے ہر طرح کے کھانے بنانے میں عبور حاصل ہے اور میں دوستوں کے لئے اپنے ہاتھوں سے کھانا پکاتا ہوں، میرے دوستوں نے ہمیشہ میرے ہاتھ کا کھانا کھا کر بہت تعریف کی ہے. انہوں نے کہاکہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میرے مداح مجھے آج بھی بہت پیار کرتے ہیں اور مجھے دیکھنا چاہتے ہیں، سچ پوچھیے تو انہی کے لئے کام کرتا ہوں.

رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

Leave a reply