لاہور:حرامانی بھی سیاسی ہوگئیں:عمران خان کے خلاف نوازشریف کی کمپین چلانے لگیں،پاکستان کی معروف اداکارہ حرامانی کے شوہر اور اداکار مانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اب لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔
پاکستان کی اداکار جوڑی جو کہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں مہمان بنی اور ملکی حالات سمیت مختلف موضوعات پر جوابات دیےتا ہم اس دوران 500کی دوڑ میں اداکار مانی اور ان کی اہلیہ حرا مانی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کو ہرا نہ سکے۔
اس دوران اداکار مانی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی سر کے اوپر نہیں بلکہ لوگ سمندر کی تہہ کے نیچے جاچکے ہیں لہٰذا عمران خان کو لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔
دوران پروگرام مانی نے کرپشن پر برطرف لندن میں پناہ لیے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف 90فیصد ووٹ لے جائیں گے۔
پروگرام جشنِ کرکٹ میں حرا مانی کا کہنا تھا کہ 80 فیصد مردوں کولگتا ہےکہ بیویاں شوہروں سے لڑنے کے لیےبہانے ڈھونڈتی ہیں، ایسا نہیں ہوتا مگرشوہروں کو ایسا ہی لگتا ہے ۔
دوران پروگرام اداکارہ نے گورا رنگ کرنے کے انجیکشن لگوانے کی خواہش کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ میں نے رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوانا چاہے تو ہماری لڑائی ہوگئی اور مانی نے مجھے بہت ڈانٹا۔
ماضی کے تجربات کی روشنی میں کہا جاسکتا ہےکہ حرامانی کے سیاسی ہونے سے اداکارہ بھی اس صف میں شامل ہوجائیں گی جن کے سیاسی رویوں نے کئی بڑی شخصیات کو انتہائی متنازعہ بنا دیا اور پھر یہ شخصیات آہستہ آہستہ سکرین کے پردے کے پیچھے ہی چلیں گئیں
دوسری طرف سوشل میڈیا پر حرا مانی کے سیاسی رویوں کو ن لیگی صارفین نے تو بہت پسند کیا ہے تاہم باقی دیگر درجنوں جماعتوں اور غیرجانبدارصارفین نے حرامانی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک اوورکنفیڈینس اداکارہ قراردیا ہے