ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر کے ملازمین کام اور زندگی میں توازن کا مطالبہ کر رہے ہیں، ہندوستان کی فینٹسی اسپورٹس کمپنی ڈریم 11 نے ایک منفرد پالیسی متعارف کرائی ہےتاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کے ملازمین کام سے مکمل طور پر وقفے سے لطف اندوز ہوں۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ٹیکنالوجی کمپنی ڈریم 11 نے اپنے ملازمین کو اسی مشکل سے نجات دلانے کیلئے ایک نئی اور دلچسپ ڈریم 11 ان پلگ پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے پیش نظر سینئرز بھی اپنے جونیئرز اور کولیگ کو ان کی چھٹیوں کے دوران پریشان کرتے وقت سوچنے پر مجبور ہیں۔
آسٹریلوی حکومت کا میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار
کمپنی ڈریم 11 کی جانب سے اپنے تمام ملازمین کیلئے ’ڈریم 11 ان پلگ پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کا مقصد ملازمین کو ان کی چھٹیوں کے دوران پرسکون رکھنا ہے جو کہ آفس سے آنے والی کالز، میسیجز اور ای میلز کے ذریعے خراب ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کمپنی کے شریک بانیوں کا کہنا تھا کہ کمپنی کے تمام ملازمین کو سال میں ایک بار ہفتے بھر کی چھٹی دی جاتی ہے جس دوران ملازمین کو کالز ، ای میل اور پیغامات نہیں بھیجے جا سکتے۔
آرمی آفیسر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی
کمپنی عہدیداران کے مطابق کوئی بھی شخص کسی ملازم کے ان پلگ ٹائم کے دوران اگر انھیں ڈسٹرب کرے تو انھیں 1200 ڈالر ( تقریباً1 لاکھ بھارتی روپے) اور ڈھائی لاکھ سے زائد پاکستانی روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے زیر غور پالیسی گزشتہ برس فروری میں متعارف کروائی گئی تھی جو اب تک بہتر طریقے سے جاری ہے۔