پاکستان ٹیلی ویژن کی اداکارہ یمنہ زیدی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں نے اداکاری میں اپنی جان ڈال دی پھر جا کر محنت کا کچھ پھل ملا.
یمنہ زیدی نے تنزیہ انداز میں کہا کہ کچھ اداکار یسے بھی ہوتے ہیں جو صرف ہنس بھی لیں تو مقبول ہو جاتے ہیں لیکن کچھ کو اپنی جگہ بنانے کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے اور میں ان میں سے ایک ہوں.
اداکارہ نے مزید بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں 7 سے 8 سال ہو گئے اور میں نے محنت جاری رکھی تاہم اب آ کر پھل ملا جب ڈرامہ سیریل "ڈر سی جاتی ہے صلہ” کے لیے ایوارڈ حاصل کیا.
واضح رہے یمنہ نے اردو ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کیریئر قائم کیا ہے اور سات ہم ایوارڈ نامزدگییں وصول کیں۔