اداکارہ حریم فاروق جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے ھال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ ایک انڈین گانے پر جھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں. اس گانے کے بول ہیں ، جانے کہاں میرا جگر گیا جی ، حریم فاروق نے جو وڈیو شئیر کی ہے اس میں وہ ایک گارڈن میں موجود ہیں اور فیروزی رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کئے ہوئے ہیں. حریم فاروق اس خوبصورت جوڑے میں انڈین گانا جانے کہاں میرا جگر گیا جی ، پر جھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں. حریم فاروق خاصی دلکش لگ رہی ہیں. اداکارہ نے جب یہ وڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی

تو انکے مداحوں نے بڑی تعداد میں کمنٹس کئے اور اداکارہ کی خوبصورتی اور ان کے خوبصورت جوڑے کی بےحد تعریف کی .حریم فاروق کے بہت سارے مداحوں نے انہیں عید مبارک بھی کہا. یاد رہے کہ حریم فاروق پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکارہ ہیں . انہوں نے ابھی تک بہت کم کام کیا ہے ، حریم کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اسی لئے وہ کم کم سکرین پر نظر آتی ہیں. پچھلے دنوں ان کا ایک ڈرامہ تُو اڑ جا بےفکر آن ائیر ہوا.جس میں ان کے ساتھ صبا قمر بھی تھیں .

Shares: