ڈرامہ سیریل بائیس قدم آج کل کافی چرچا میں ہے اس میں مرکزی کردار حریم فاروق اور وہاج علی ادا کررہے ہیں. اس ڈرامے کی کہانی لڑکیوں کے کرکٹ کھیلنے کے گرد گھومتی ہے ، یہ اپنی نوعیت کا پہلا پاکستانی ڈرامہ ہے اس سے پہلے اس طرح کا ڈرامہ شاید ہی بنا ہو جو خواتین کی کرکٹ کو سپورٹ کرتاہو. اس ڈرامے کے حوالے سے حریم فاروق کہتی ہیں کہ جب میرے پاس 22 قدم آیا ، میں نے سنتے ہی ہاں کر دی. مجھے لگا کہ یہ کہانی بہت الگ ہے.
انہوں نے کہا کہ
ڈرامہ سیریل ’بائیس قدم‘ فرحین نامی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو تمام تر مشکلات کے باوجود ایک کرکٹر بننے کے خواب دیکھتی ہے اور اُس کو کوئی چیز نہیں روک سکتی۔ ساتھ ساتھ اس میں ایک مرد کرکٹر کو بھی دِکھایا گیا ہے جو اپنا خواب حاصل کرنے کے سفر میں کئی رکاوٹوں کا سامنا کرتا ہے۔ حریم فاروق نے زور دیا کہ اس طرح کے ڈرامے بننے چاہیں کہ سوسائٹی میں شعور دینے کا باعث بنتے ہیں بہت ساری لڑکیوں اور ان کے گھر والوں کو ایسی کہانیوں سے یقینا موٹیویشن ملے گی. مجھے اس ڈرامے کا بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے جس کے لئے میں لوگوں کی شکرگزار ہوں.