حریم شاہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر سعید غنی کا بیان

حریم شاہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر سعید غنی کا بیان #Baaghi

سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ نے حریم شاہ کے ساتھ وائرل شادی کی خبروں کی تردید کر دی-

باغی ٹی وی : سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی کی ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل تصویرہوئی جس پرانہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے کے بارے میں تردید کر دی ہے-


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اس سے متعلق سعید غنی نے کہا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اورنہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اوربچوں کے ساتھ خوش گوار زندگی گذار رہا ہوں۔

سعید غنی نے کہا کہ براہ مہربانی بغیرتصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریزکریں اگرمحترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

حریم شاہ کی شادی ایک معمہ بن گئی ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر سعید غنی سے سوال کیا گیا کہ وہ ایم پی اے کون ہیں تو سعید غنی نے ایم پی اے کی شادی سے متعلق سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا ۔

سعید غنی سوال سنتے ہی مسکرادیئے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاکر دکھا دیے اور کہا کہ یہ میری گھڑی دیکھ لیں۔(سعید غنی نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر کی طرف اشارہ کیا جس میں حریم کےساتھ مرد کے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب تاہم اس حوالے سے وائرل خبروں اور لوگوں کی قیاس آرائیوں پر حریم شاہ کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے اس حوالے سے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیرکرتے ہوئے کہا کہ یں بہت ہی صاف الفاظ میں ایک بات سب کو بولوں گی کہ کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں اس سے پہلے الحمداللہ نہ میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا نہ میں کسی کے ساتھ ریلیشن میں تھی-

حریم شاہ نے کہا کہ میں پہلے بتا چکی تھی کہ ایسا کوئی ہے ہی نہیں جو مجھے اچھا لگا ہو اور ایسا کوئی ہے ہی نہیں تھا کہ جس کے ساتھ میرا دل کیا ہو کہ میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی تعلق رکھنے کا تو اس سے پہلے کوئی بھی نہیں تھا اب جو ہے اس کا میں بتا چکی ہوں اقرار کر چکی ہوں-

کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں، حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے نئی ویڈیو

Comments are closed.