معروف کرکٹر محمد شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشاءآفریدی کی شادی نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ہوئی ہے۔ نکاح چند ماہ پہلے ہوا جبکہ رخصتی گزشتہ دنوں ہوئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر جب شاہین اور انشاءکی شادی کے چرچے ہوئے تو ان کے مداحوں نے ان کو نیک تمناﺅں کے پیغامات بھیجے، شاہین شاہ آفریدی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی اور ان کے ہاتھ کی تصویر لگا مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں شکر گزارہوں کہ آپ لوگوں نے مجھے اتنا پیار دیا اور میرے لئے دعائیں کی ہیں ۔ ان کے اس ٹویٹ کے بعد حریم شاہ نے ان کو ایک مشورہ دیا ہے اور مشورہ یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی آپ انشاءکو چھوڑ کر اورلڈ کپ پر توجہ دیں تو بہتر ہوگا۔
”حریم شاہ کے اس مشورے پر ان کوسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا” اور کہا گیا کہ شاہین شاہ آفریدی کی نئی نئی شادی ہے اگر وہ اپنے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کررہے ہیں تو یہ ان کا حق ہے آپ کو کوئی حق نہیں کہ آپ کسی کی نجی زندگی کی خوشیوں کے حوالے سے بات کریں، تاہم حریم شاہ نے اس قسم کی تنقید کا بالکل بھی جواب نہیں دیا۔ دوسری طرف شاہین شاہ آفریدی نے بھی حریم شاہ کے اس مشورے کو بھاﺅ نہیں دیا۔







