پاکستان کی معروف ٹِک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

باغی ٹی وی : اداکارہ حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہاتھوں میں انگوٹھی پہن رکھی ہے جس نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے-

اداکارہ کی تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکے اور لڑکی کا ہاتھ نظر آرہا ہےتصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی دونوں نے اپنے ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔

حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے کہ کیا واقعی حریم شاہ کی منگنی ہوگئی ہے۔؟ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے ہیں تاہم حریم شاہ خاموش ہیں۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے جس کا ٹریلر ریلیز کیا گیاتھا’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائے گی-

ویب سیریز ’راز‘ کے 55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

Shares: