حریم شاہ کی چپکے سے منگنی ؟ہزاروں نوجوانوں کوغمگین کرگئی

0
40

لاہور:حریم شاہ کی چپکے سے منگنی ؟ہزاروں نوجوانوں کوغمگین کرگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ کی ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی پہنیں حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں ایک لڑکے اور لڑکی کا ہاتھ نظر آرہا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی دونوں نے اپنے ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔

حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے کہ کیا واقعی حریم شاہ کی منگنی ہوگئی ہے؟ صارفین نےسوالات کی بوچھاڑ کردی جبکہ اداکارہ نے خاموش رہنا ہی مناسب سمجھا۔

حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے چرچے سوشل میڈیا پر شروع ہوگئے۔لیکن ساتھ ہی سوشل میڈیا پرنوجوانوں کی طرف سے غم آلود پیغامات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، اکثرکا کہنا تھا کہ وہ امیدیں لگائے بیٹھے تھے کہ شاید حریم شاہ ان کے مقدرمیں‌ آجائیں

Leave a reply