حارث رؤف نے دکھائی آسٹریلیا میں متاثر کن کارکردگی
باغی ٹی وی :پاکستان کے کھلاڑی نے آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے ناقدین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے. لاہور قلندرز کی دریافت تیز گیند باز حارث رؤف نے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے ہوبارٹ کے خلاف میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
26 سالہ حارث ان پانچ وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باولر بھی بن گئے ہیں۔میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر حارث کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے قومی ٹیم کے کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق کو مخاطب کرتے ہوئے حارث کی جانب توجہ دلائی ہے۔