حارث رؤف کی سالگرہ ،سکاٹ لینڈ ٹیم کے کھلاڑی بھی تھے شریک
پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے میچ کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف کی سالگرہ منائی گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث روف کی سالگرہ مناتے ہوئے سکاٹ لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا حارث رؤف نے شارجہ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور اس موقع پر سکاٹ لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے ، حارث رؤف کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے گھل مل گئے پاکستانی کھلاڑیوں نے سکاٹش کھلاڑیوں میں کیک تقسیم کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنائیں پی سی بی نے حارث روف کی سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں اور اسکاٹ لینڈ لینڈ کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی سپورٹس مین شپ کو سراہتے ہوئے تصاویر کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا ہے یہ سب سے برتر چیز ہے

پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے اور گروپ میچز میں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بن گئی ہے

Shares: