سعودی عرب :حرمین شریفین میں 29 ویں شب میں ختم القرآن کا عظیم اجتماع ہوا جبکہ مسجد نبوی میں بھی تراویح کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔
باغی ٹی وی: عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کی 29 ویں شب مسجد الحرام میں ختم القرآن کی دعا میں 25 لاکھ سے زائد افراد نےشرکت کی جبکہ مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں 29 ویں تراویح اور ختم القران کی دعا میں مجموعی طور پر30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔
اماراتی خلاباز نے خلا سےمسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی
رپورٹ کے مطابق مسجدالحرام میں ختم القرآن کے بعد امام حرم شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے رقت آمیز دعا کرا ئی ،امام حرم شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے امت مسلمہ خصوصاً سعودی عرب اور مسلم ممالک کے لیے دعائیں کیں۔
دوسری جانب سعودی وزیر برائے حج اور عمرہ توفیق الربیعہ نےبدھ کو مسجد الحرام کی دو تصاویر پوسٹ کیں3 سال کے فرق سے پہلی تصویر 1441 ہجری (2020 ع) کی ہے جب دوران وبا حرم میں عمرہ اور زیارت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی اور دوسری تصویر 1444 ہجری (2023 ع) میں لی گئی ہے-
https://twitter.com/tfrabiah/status/1648691996498837516?s=20
ٹوئٹر پر سعودی وزیر کی جانب سے شئیر کی گئی پہلی تصویر میں صحن حرم کو 1441 ہجری میں کرونا وبا کے دوران نمازیوں اور عمرہ ادا کرنے والوں سے بالکل خالی دکھایا گیا ہے جبکہ دوسری تصویر میں مسجد الحرام کو دکھایا گیا ہے، جو نمازیوں اور معتمرین سے مکمل طور پر بھری ہوئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں حرم کے ارد گرد، 3 کلومیٹر تک کا علاقہ نمازیوں سے سے بھرا ہوتا ہے۔
رمضان کی27 ویں شب،مسجدالحرام کےاطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں،ویڈیو
تصاویر شئیر کرتے ہوئےسعودی وزیر برائے حج اور عمرہ توفیق الربیعہ نے لکھا کہ غم انگیزغیرحاضری سے خوشگوار حاضری تک،اللہ کے فضل و کرم کے لیے حمد ہے، جیسا کہ وبا ختم ہو چکی ہے، اور مسلمان عمرہ ادا کرنے اور حرمین شریفین کی زیارت کے لیے واپس آ گئے ہیں-
واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج شام عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے ،13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیاماہرین کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا ، عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی ۔
دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ 20 اپریل کی مناسبت سے 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کی شام کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔
سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم
عدالت نے لوگوں سے اپیل کی کہ کھلی آنکھوں سے یا دوربین کے ذریعے چاند دیکھیں تو قریبی عدالت کو مطلع کریں وہاں اس کی گواہی ریکارڈ کرائیں۔ یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں اور انہیں آگاہ کریں۔
سپریم کورٹ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جو لوگ اس معاملے میں دلچسپی اور اہلیت رکھتے ہیں وہ اس مقصد کے لیے خطوں میں بنائی گئی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے اور نیکی کے اس کام میں معاونت کریں گے۔