پاکستان کے معروف گلوکار ہارون رشید نے لاک ڈاؤن میں ایک دہائی کے بعد اپنی پہلی ’سولو‘ میوزک ویڈیو جاری کر دی
باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف گلوکار مشہور بینڈ ’آواز‘ کے گلوکار ہارون رشید نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے 10 سال بعد اپنا نیا گانا ڈھونڈوں گا جاری کر دیا ہارون رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اس نئے گانے کا یو ٹیب لنک شئیر کیا اور پوسٹ میں لکھا کہ میں 10 سالوں میں اپنی پہلی سولو میوزک ویڈیو’ڈھونڈوں گا‘ کی شکل میں شیئر کرنے پر بہت ہی زیادہ پُر جوش ہوں
https://twitter.com/TheRealHaroon/status/1252962861430779904?s=19
گلوکار نے لکھا کہ میں نے فیس بُک پر اپنا یہ نیا گانا شیئر کیا جہاں کچھ ہی گھنٹوں میں 3 لاکھ افراد اس گانے کو دیکھ چکے ہیں اور اب میں یہاں ٹوئٹر پر اس کا یوٹیوب لنک شیئر کررہا ہوں
ہارون نے مداحوں کو کہا کہ اس گانے کو سن کر لطف اندوز ہوں اور یوٹیوب نوٹ پر گانے کے پیچھے دلچسپ تاریخ پڑھیں
ہارون رشید نے یوٹیوب پر اپنے اس گانے کی تفصیلات میں لکھا کہ میں نے اس گانے کی ویڈیو کچھ سال قبل بنائی تھی لیکن میں نے اپنے اس گانے کو ریلیز نہیں کیا تھا کیونکہ میں برکا ایوینجر کے ساتھ مصروف تھا اور اسے تب فی الوقت جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا
گلوکار نے لکھا کہ چونکہ اب ہم سب گھر میں ہیں اور ہمارے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اپنے اِس گانے کو ہی ریلیز کردیا جائے
ہارون نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ میں نے بہت سال پہلے اس گانے کے لئے میوزک تیار کیا تھا اور صابر ظفر نے اس کی دھن لکھیں تھیں اصل ریکارڈنگ کافی عرصہ پہلے کراچی میں کاشان اڈمانی کے ڈریم اسٹیشن اسٹوڈیوز میں کی گئی تھی اور اس میں پاپ راک محسوس ہوا تھا پھر میں نے اپنے اسٹوڈیو میں یونی کارن بلیک میں جوناتھن جونز کے ساتھ مل کر اسے مزید پاپ وائب دینے کے لئے تیار کیا
اس ویڈیو کی ہدایتکاری عزیر ظہیر خان نے کی آرٹ ورک شاندار فنکار یوسف اعجاز احمد نے کیا جبکہ شوٹ کیچین اسٹوڈیوز میں کی گئی تھی گلوکار نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا اس میں شامل ہر ایک کا بہت بہت شکریہ
یاد رہے کہ سولو میوزک ویڈیو میں صرف ایک شخص کے علاوہ کوئی دوسرا شخص نہیں ہوتا اُس پوری ویڈیو کی کہانی صرف اس ایک شخص کے اردگرد گھوم رہی ہوتی ہے اور زیادہ تر لوگ اس میں گرافکس کا استعمال کرتے ہیں
ہارون رشید نے جنید جمشید کے ساتھ حسین ماضی کی یادیں مداحوں کے ساتھ شئیرکر دیں
ہارون رشید اور گلوکار علی نورکا مداحوں کے ساتھ انسٹا لائیو سیشن کرنے کا اعلان