ملک کے معروف صحافی ارشد شریف جو کہ موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد ملک چھوڑ کر دبئی روانہ ہوئے وہاں سے انہیں کینیا جیسے ملک میں جانا پڑا. انہیں دو روز قبل کینیا پولیس نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا . گزشتہ روز ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچی اور آج ان کا جنازہ اٹھ گیا ہے. جنازے پر ملک کی نامور شخصیات کے ساتھ ہر خاص و عام نے شرکت کی . جنازے میں لوگوں کی بڑی تعداد تھی ہر آنکھ اشکبار تھی. ارشد کے قتل پر صحافی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے . ارشد شریف کا جنازہ اٹھنے کے بعد اداکار ہارون شاہد نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی ہے اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ” یہ ظہر کا وقت ہے اور ارشد بھائی خدا حافظ ” آپ کو اسلام آباد
کے لوگوں نے جس طرح سے خراج عقیدت پیش کیا ہے وہ قابل تحسین ہے. یاد رہے کہ ارشد شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود ڈرائیور کو ایک بھی گولی نہیں لگی، گولیاں گاڑی کے ساتھ ساتھ ارشد شریف کے سر پر لگیں .ابھی تک ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے خاص معلومات سامنے نہیں آ سکیں لیکن امید ہے کہ حکومت نے جو جیوڈیشل کمیشن بنایا ہے وہ بہترین تحقیقات کرکے عوام کے سامنے ارشد کے قاتلوں کا نام رکھیں گے.