تھرپارکر ضلعے میں ہونے والی بارشوں کے بہتر نتائج نکلیں گے، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص
میرپورخاص ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ تھرپارکر ضلعے میں ہونے والی بارشوں کے بہتر نتاءج نکلیں گے اور تھر میں مزید بہتری آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحت اور رلیف کے حوالے سے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمتعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھر میں روزانہ کی بنیاد پر صحت کی سہولیات،علاج معالج اورامدادی سرگرمیوں پر کا م جاری ہے، ضلعے کے تمام ہسپتالوں میں بچوں کو علاج کیلئے لایا جارہا ہے جس میں سے صحت یاب ہونے بچوں کو ڈسچارج کیا جارہا ہے، اورکچھ زیر علاج ہیں جبکہ محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی اوپی ڈی میں بھی بچوں اوربڑوں کو علاج کیا جارہا ہے اورکہا کہ تھر میں رلیف کی گندم کی تقسیم منصفانہ وشفاف نمونے سے روزانہ کی بنیاد پرجاری ہے چوتھے مرحلے میں 50 کلو گرام فی خاندان کے حساب سے گندم کی تقسیم کی گئی ہے رہ جانے و الے خاندانوں کو مرحلے وار رلیف کی گندم تقسیم کی جائے گی ۔