کینسر کی شکار ہیری پوٹر کی اداکارہ ہیلین میک کروری انتقال کرگئیں
کینسر کی شکار ہالی ووڈ اسٹار اور سیریز ہیری پوٹر کی اداکارہ ہیلین میک کروری 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
باغی ٹی وی : اداکارہ ہیلین مک کروری ہیری پوٹر سیریز اور پیکی بلائنڈرز میں اپنے کام کی وجہ سے مشہور تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے شوہر ڈامیئن لوئس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہیلین کی موت گھر پر ہی واقع ہوئی، وہ طویل عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہیں تھیں-
ہیری پوٹر کے مرکزی کردار ڈینیئل ریڈکلف نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ میں اداکارہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا جبکہ ہیری پوٹر فلم کی مصنفہ کے رولنگ اور اداکار ٹونی روبنسن سمیت کئی نامور اسٹارز نے بھی ان کی موت پر غم کا اظہار کیا۔