انیل کپور کے بیٹے ہرشوردھن کیوں ہیں خفا بالی وڈ کی حالیہ فلموں سے ؟

میں نے کئی نئی فلموں کو پرانی فلم کا چربہ دیکھا ہے
0
37
Harshvardhan Kapoor

بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن جو کہ خود بھی ایک اداکار ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے جب بھی کوئی فلم سائن کرنی ہوتی ہے تو اپنے والد کے ساتھ اسکا موضوع ڈسکس کرتا ہوں ان کے مشورے کو سن لیتا ہوں اور پھر جو بہتر لگتا ہے اس کے مطابق چلتا ہوں. انہوں نے کہا کہ لیکن بالی وڈ کی حالیہ فلموں کو میں نئی پیکنگ میں پرانا سامان سمجھتا ہوں . کیونکہ آج جو فلمیں بن رہی ہیں ان میں سے بڑی تعداد پرانی فلموں کی کہانیوں پر مشتمل ہیں.

انہوں نے کہا ہے کہ” مجھے ایسی فلمیں بورنگ لگتی ہیں جو کسی کا چربہ ہوں”، میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ بس ایک فارمیٹ میں تمام اداکار ایک دوسرے سے تبدیل ہوتے ہیں۔ انیل کپور کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ان فلموں میں کچھ نیا پن نہیں ہے، یہ بس ایک ہی طرح کی فلموں کی سائیکل ہے جس میں یہاں وہاں تھوڑی بہت تبدیلیاں ہوجاتی ہیں۔یاد رہے کہ انیل کے کپور کے بیٹے ہرش وردھن نے بالی وڈ میں قدم تو رکھ دیا ہوا ہے لیکن وہ ابھی تک اپنا نام اور مقام نہیں بنا سکے. ان سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گے.

سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک

Leave a reply