ہڑتالوں کو نظر اندازکرتے ہوئے جوڈیشل افسران اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں، لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار

وکلا پر اتنے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے وہ یاد رکھیں گے،چیف جسٹس
0
152
Pakistan Bar Council

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہڑتال کے باوجود کام جاری رکھنے کیلئے خط ارسال کر دیا-

باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ ہڑتالوں کو نظر اندازکرتے ہوئے جوڈیشل افسران اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹر ار کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہڑتال کے باوجود کام جاری رکھنے کے لیے خط ارسال کر دیا گیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے خط میں لکھا گیا ہےکہ ہمیں بغیر کسی بیرونی دباؤ یا اثر و رسوخ کے سامنے جھکے قانون پر سختی سے عمل کرنا ہے، حکام کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بار ممبران ہڑتال کے ذریعے عدالتی کام میں خلل ڈال رہے ہیں،اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ہڑتالوں کو غیر آئینی قرار دینے ہوئے مذمت کی گئی ہے، 9 مئی کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکلا کی ہڑتال پر ناراضی کا اظہار کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا پر اتنے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے وہ یاد رکھیں گے، ہڑتال کے نام پر کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پنجاب کی عدلیہ وکلا کی غیر حاضری کے باوجود نہ صرف نئے کیسز کو سنے بلکہ کیسز پر فیصلے بھی جاری کرے۔

امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

وزیراعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدام.مگر…تجزیہ: شہزاد قریشی

عدلیہ نے مداخلت نہ روکی تو ملک کیسے چلے گا؟وزیراعلیٰ پنجاب

Leave a reply