عہدہ چھوڑا ہے ، عمران خان کو نہیں چھوڑا:ندیم افضل چن

اسلام آباد :عہدہ چھوڑا ہے ، عمران خان کو نہیں چھوڑا:ندیم افضل چن ،اطلاعات کے مطابق ندیم افضل چن نے تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کی خبروں کی تردید کر دی،

ندیم افضل چن کہتے ہیں کہ گاڑی دفتراورسرکاری مراعات چھوڑی ہیں لیکن میں عمران خان جیسے ایماندارشخص کونہیں چھوڑسکتا۔

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کسی صورت بھی استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی عہدہ نہیں لوں گا تاہم وہ پارٹی کا حصہ رہیں گے۔

ندیم افضل چن نے بطور معاون خصوصی ملنے والی گاڑی اور دفتر سمیت دیگر سرکاری مراعات واپس کر دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ قریبی ساتھیوں سے بات چیت بھی ہوئی ہے، پارٹی میں ہی رہوں گا۔

واضح رہے کہ ندیم افضل چن نے گزشتہ روز ترجمانوں کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments are closed.