اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے گزشتہ دنوں نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں‌شرکت کی. اس میں ان سے انہوں نے کچھ عجیب و غریب سوالات کئے. ایک سوال یہ تھا کہ آپ کب اسلام قبول کریں گی ، اللہ آپ کو ہدایت دے. اس پر سنیتا مارشل نے بخوبی جواب دیا لیکن سوشل میڈیا پر ان سوالات کو لیکر بہت تنقید ہوئی. اسی ساری صورتحال پر ان کے شوہر حسن احمد سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں‌سوال ہوا توانہوں نے کہا کہ ہر کسی کا مذہب اور عقیدہ اسکا ذاتی میٹر ہوتا ہے اس حوالے سے سوالات کرنا مناسب نہیں‌ہوتا. سنتیا سے جو بھی سوالات کئے گئے وہ بہت مناسب نہیں تھے.

انہوں نے مزید کہا کہ” میں چاہتا ہوں کہ سنیتا اسلام قبول کر لے ، لیکن میں‌ساتھ یہ بھی کہتا ہوں کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، اس کی مرضی ہے وہ جب سمجھے گی کہ اسکو اسلام قبول کرنا ہے وہ کر لے گی ”میری طرف سے دبائو نہیں ہے، ہم دونوں اپنے اپنے عقیدے کے مطابق چل رہے ہیں اور خوش ہیں. حسن احمد نے کہا کہ سنتیا ایک سمجھدار لڑکی ہے وہ گھر اور معاملات زندگی کو بہت اچھے سے لیکر چل رہی ہے.

آنے والے پراجیکٹس کے لئے پرجوش ہوں الجھتی ماہرہ خان

کھل نائیک فلم کے 30 برس ، ریلیز سے قبل احتجاج اور سنجے دت کی …

راکی اور رانی کی پریم کہانی نے 100 کروڑ کر لیا ، کرن جو ہر …

Shares: