بچپن میں بھی سنجیدہ تھا آج بھی سنجیدہ ہوں حسن احمد

میں کرداروں‌کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتا ہوں
0
42
hassan ahmad

معروف اداکار حسن احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں ایسا نہیں ہے کہ میں اب ہی سنجیدہ ہوں میں بچپن میں‌بھی سنجیدہ ہی تھا. انہوں‌نے کہا کہ میرے والد ائیر فورس میں‌تھے جسکی وجہ سے میرا بچپن ملک کے مختلف شہروں میں گزرا. حسن احمد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا مجھ میں سب سے اچھی عادت جو مجھے لگتی ہے وہ یہ ہے کہ میں اپنے گھر کے ملازمین کا بہت زیادہ خیال رکھتا ہوں. اور میں‌ دوسروں کی کئیر بہت زیادہ کرتا ہں جسکی وجہ سے کبھی کبھی یہ میری خامی بھی سمجھی جانے لگتی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے کھانے میں مٹن بریانی بے حد پسند ہے لیکن مجھے خود کچھ بھی نہیں بنانا آتا سوائے انڈہ ابالنے اور پانی گرم کرنے کے.

انہوں نے کہا کہ”میں کرداروں‌کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتا ہوں” اور جب میرے پاس کام ہوتا ہے تو میں‌بہت خوش رہتا ہوں ، جیسے کام میں کوئی delayآتا ہے تو مجھے وحشت ہونے لگتی ہے، میں‌کہتا ہوں کہ بس کام مسلسل ہوتا رہنا چاہیے اور میں‌مسلسل مصروف رہوں. مجھے کام کرنا بہت اچھا لگتا ہے مجھے خوشی ہے کہ میرے ڈرامہ بے بی باجی کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے. لوگوں کی پذیرائی نے مجھے مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیا ہے.

شوہر کیسا ہونا چاہیے بتا کر صنم جنگ پھنس گئیں شدید مشکل میں

امر خان نے ڈرامہ سیریل حادثہ کی حمایت کر دی

زنبیر کپور کی کنٹرورسی ہوئی تو ٹوٹ گئی ماہرہ خان

Leave a reply