حسن علی اپنی اہلیہ کے کس بات پر اتنے شکر گزار ہیں

حسن علی اپنی اہلیہ کے کس لیے اتنے شکر گزار ہیں

باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلنے والے حسن علی نے اپنے گھریلو مسائل کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے ،ان کے لیے نجی طور پر آج کل سخت دن ہیں لیکن اہلیہ ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اہلیہ کی بھرپور حمایت کا تذکرہ کیا . حسن علی نے کہا کہ وہ آج کل ایک خاندانی مسئلے میں بُری طرح الجھے ہوئے ہیں لیکن نہایت خوش آئند بات یہ ہے اہلیہ اس مسئلے کے حل کیلئے بہت ساتھ دے رہی ہیں.

اس معاملے پر حسن علی نے اپنے فینز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے تعاون کا بھی شکریہ اداکیا . ان کا کہنا تھا کہ میرے چاہنے والوں نے اس کا ادراک کرتے ہوئے نجی معاملے کا احترام کیا.


خیال رہےکہ حسن علی نےاپنے گھریلو معاملات کی وجہ سے پی ایس ایل سے رخصت لے رکھی تھی جس کے بعد انہوں‌نے ٹیم کو جائن کرلیا تھا .

Comments are closed.