حسن علی نے بائیو سیکیور بیل میں رپورٹ کر دی ، اب کیا کرنا ہوگا

باغی ٹی وی : قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بائیو سیکیور ببل میں رپورٹ کی ہے . ۔ دوسری بار کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد حسن علی نے بائیوسیکیور ببل میں رپورٹ کیا۔

فاسٹ بولر حسن علی کے آج دو کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد حسن علی اسکواڈ کے ہمراہ جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال اسکواڈ کی بھی چوتھی اور آخری کووڈ- 19 ٹیسٹنگ آج ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم آج آخری پریکٹس میچ کھیل رہی ہے ، جس کے اختتام پر ہوٹل پہنچنے پر چوتھی اورآخری کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی، نیگیٹورپورٹس والے چھبیس مارچ کو خصوصی طیارے کے ذریعے جوہانسبرگ روانہ ہوں گے۔

حسن علی ٹیم کے ہمراہ ہوٹل میں ہی رہیں تاہم انکو الگ کمرے میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ دو مخلتف لیب کا عملہ بدھ کے روز ان کے سمپل لے گا جن کی رپورٹ منفی آنے پر ان کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی دوسرا اور آخری پریکٹس میچ کھیلیں گے۔ میچ کے بعد تمام کھلاڑیوں کا چوتھا کورونا ٹیسٹ ہوگا،جن کھلاڑیوں کی رپورٹ منفی آئے وہ 26 مارچ کو جنوبی افریقہ روانہ ہونگے

Shares: