بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات ہوئی ہے
بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کل جمعہ کو دو روزہ دورے پر بھارت پہنچی تھیں، بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے انکی ملاقات ہوئی تھی، آج حسینہ کی بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات ہوئی ہے، حسینہ کی آمد پر مودی نے راشٹرپتی بھون کے صحن میں استقبال کیا۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے دوراے کے دوران بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین مختلف امور پر بات چیت ہو گی، انفراسٹرکچر، بجلی اور توانائی اور پانی کی تقسیم پر بھی بات ہو گی، شیخ حسینہ کا دو ہفتوں میں بھارت کا دوسرا دورہ ہے، وہ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شریک ہوئی تھیں
بھارت نے گنگا ندی پر فرکا ڈیم 1975 میں بنایا تھا، جس پر بنگلہ دیش نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش نے 1996 میں گنگا کے پانی کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ معاہدہ صرف 30 سال کے لیے تھا جو کہ اگلے سال ختم ہونے والا ہے،شیخ حسینہ کے اس دورے کے دوران اس معاہدے کی تجدید نو پر بھی بات چیت ہو گی.