ہاشم آملہ پی ایس ایل کا حصہ بننے پر کیسا محسوس کر رہے

باغی ٹی وی : عظیم لیجنڈ کھلاڑی نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا ہے کہ میر ے لیے یہ اعزاز کی بات ہے. پشاور زلمی کی ٹیم کے بیٹنگ مینٹور اور سابق مایہ ناز کرکٹر ہاشم آملا نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے زلمی کا حصہ بننے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے ٹیم کی بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ مینٹور ہاشم آملا سے گفتگو کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں آ کر کھیلنے کے تجربے سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے اور پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے، مجھ سے چند ہفتے قبل دستیابی کے بارے میں پوچھا گیا تھا اور میں یہاں آ کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہو گی کہ اپنا تجربہ نئےکھلاڑیوں‌ تک منتقل کروں .

Shares: