ٹھٹھہ : پولیس‌کی کارروائی ایک منشیات فروش گرفتار،چرس و گٹکا برآمد

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس‌کی کارروائی ایک منشیات فروش گرفتار،چرس و گٹکا برآمد
انچارج پولیس پوسٹ اونگر سب انسپیکٹر زاھد سراج پٹھان بمعہ اسٹاف نے دوران گشت بھرانی ولیج لنک روڈ اونگر پر کارروائی کرکے 1 بدنام منشیات فروش ملزم عنایت اللہ ولد محمد ھارون ملاح کو 3 ہزار 3 سو 70 ستر (3370) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔
ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپیکٹر غلام حسین سھتو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جھمپیر شھر میں کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش نعمان ولد سلیمان پالاری کو 50 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھمپیر پر مقدمہ درج کردیا۔
اے ایس آئی علی محمد بروہی تھانہ ٹھٹہ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت *اوجھری مسجد ٹھٹہ کے قریب کارروائی کرکے 2 گھٹکہ فروش سلمان ولد سرور جوکھیو اور وقار ولد عباس واریو کو 225 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر مقدمہ درج کردیا۔

Leave a reply