حسینہ واجد کی پارٹی کے 20 حامیوں کی لاشیں برآمد

0
164
hasina

بنگلہ دیش میں پرتشدد کے واقعات کے بعد حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد افراد کی لاشیں ملی ہیں

میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرین نے عوامی لیگ کے رہنماؤں، حامیوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی تھی، اب عوامی لیگ کے رہنما اور اسکے خاندان کے افراد کی لاشیں ملی ہیں،عوامی لیگ کے حامیوں کی لاشیں حسینہ واجد کے بنگلہ دیش چھوڑنے کے بعد ملی ہیں،حسینہ واجد کے ملک چھورنے کے بعد مظاہرین نے عوامی لیگ کے دفاتر پر بھی جلاؤ گھیراؤ کیا ہے

برطانیہ سے سیاسی پناہ کی درخواست کا جواب نہ ملنے پر حسینہ سعودی عرب،یو اے ای میں سیاسی پناہ کی خواہشمند
دوسری جانب بھارت میں موجود حسینہ واجدآئندہ 48 گھنٹوں میں یورپ کے کسی ملک میں جا سکتی ہیں،کس ملک جائیں گی ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ،امریکی ویزہ منسوخ ہونے اور برطانیہ کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواست پر ابھی تک جواب نہ ملنے پر حسینہ نے یورپ کے کسی ملک جانے کا فیصلہ کیا ہے، فی الحال حسینہ واجد اتر پردیش کے غازی آباد میں واقع ہنڈن ایئربیس کے سیف ہاؤس میں مقیم ہیں حسینہ واجد نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی اب مدد مانگ لی ہے اور درخواست کی ہے کہ اسے سیاسی پناہ دی جائے، تاہم دونوں ممالک کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا،حسینہ واجد کی برطانیہ میں بھی سیاس پناہ کے لئے بات چیت چل رہی ہے، برطانوی محکمہ داخلہ کے مطابق سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لئے شیخ حسینہ کو پہلے اس ملک میں سیاسی پناہ کا دعویٰ کرنا چاہئے، جہاں وہ سب سے پہلے پہنچی ہیں اس وجہ سے حسینہ واجد کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست ابھی تک زیرالتوا ہے، حسینہ واجد کی بہن شیخ ریحانہ اوربھتیجی ٹیولپ صدیق، جوبرطانوی شہری ہیں وہ برطانیہ میں حسینہ کو پناہ دلوانے کی کوشش کر رہی ہیں.

بنگلہ دیش میں مظاہرین نے موسیقار راہول آنند کے گھر کو بھی جلا دیا
علاوہ ازیں بنگلہ دیش میں مظاہرین نے موسیقار راہول آنند کے گھر کو بھی جلا دیا ہے، مظاہرین نے دھان منڈی میں موسیقار راہول آنند کے گھر حملہ کیا، موسیقار ،اسکی بیوی اور بیٹا حملے سے قبل ہی گھر سے نکل گئے تھے، مظاہرین نے موسیقار راہول کی 140 سالہ پرانی رہائش گاہ کو لوٹا اور پھر جلادیا، آگ لگنے سے موسیقار کے آلات موسیقی بھی جل کر خاکستر ہو گئے.موسیقار کے قریبی ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں نے پہلے گیٹ توڑا اور پھر توڑ پھوڑ شروع کر دی،موسیقار، گیت نگار اور گلوکار راہول دا آنند ڈھاکہ میں جولر گان نامی ایک مقبول لوک بینڈ چلاتے ہیں ،خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں پرتشدد مظاہرین کی جانب سے کئی گھروں، کاروباری اداروں اور مذہبی مقامات کو آگ لگا دی گئی اور توڑ پھوڑ کی گئی ہے،
rahul

حسینہ کے اقتدار کے خاتمے کے بعد بھارت نے ہائی کمیشن سے غیر ضروری ملازمین کو واپس بلالیا
بنگلہ دیش میں حسینہ کے اقتدار کے خاتمے کے بعد بھارت نے ہائی کمیشن اور قونصلٹ سے غیر ضروری ملازمین کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے بعد ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن اور قونصلٹ میں‌تعینات غیر ضروری ملازمین اور انکے اہلخانہ بھارت واپس پہنچ گئے ہیں،تاہم بھارتی ہائی کمیشن بنگلہ دیش میں کام جاری رکھے گا، بنگلہ دیش سے بھارتیوں کو واپس لانےکے لئے ایئر انڈیا اور انڈیگو نے خصوصی پروازیں چلائی ہیں جن میں 400 شہریوں‌کو واپس لایا گیا ہے، ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز سے بدھ کی صبح 6 بچوں سمیت 205 شہری بھارت لوٹے، انڈیگو نے 6 اگست 2024 کو ڈھاکہ سے کولکتہ کے لیے خصوصی پرواز شروع کی ہیں جن میں بھارتی شہریوں کو واپس لایا جائے گا، ایئر انڈیا نے بھی دہلی سے ڈھاکہ کے درمیان اپنی روزانہ کی 2 پروازوں کا آغاز کیا ہے، وِستارا بھی بدھ سے ڈھاکہ کے لیے اپنی پروازیں شروع کر رہی ہے

بنگلا دیشی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے بھارتی کلچرل سینٹر نذر آتش کیا، پاکستان کے خلاف سازش کا ثبوت مل گیا

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

خالدہ ضیا کے بیٹے ، آئی ایس آئی اور لندن کے منصوبے نے ڈھاکہ میں بغاوت کو ہوا دی: بنگلہ دیشی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں،

حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

Leave a reply