پی ٹی آئی دور کا ایم ٹی آئی ایکٹ سرکاری ٹیچنگ ہسپتال پر نئے نام سے لاگو کرنے کا فیصلہ، پنجاب سپیشلائزڈ انسٹیٹیوشنز ایکٹ 2025 متعارف کروا دیا گیا ۔

باغی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف دور کے قانون کا سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں پر نئے نام سے اطلاق ہوگا، سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ملازمین پر پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کا نفاذ نہیں ہوگا ۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ملازمین کی بھرتی اور مدت ملازمت کا فیصلہ ادارے کا بورڈ کرے گا ،ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملہ بورڈ کے رحم و کرم پر ہوگا ۔نئے قانون سے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز و عملے کا سرکاری ملازم کا درجہ ختم کردیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں میں پروفیسرز و ڈاکٹرز بورڈ ممبران کی خوشنودی تک ملازمت کر سکیں گے ۔

نئے قانون کے تحت سرکاری ٹیچنگ ہسپتال ٹھیکیداری سسٹم کے تحت چلیں گے ، نئے قانون کے تحت سرکاری ٹیچنگ ہسپتال کا بورڈ وسیع اختیارات کا حامل ہوگا ۔ایم ٹی آئی ایکٹ پی ٹی آئی دور میں متعارف کروایا گیا لیکن لاگو نہیں ہوسکا تھا ، موجودہ حکومت بھی پی ٹی آئی کے بنائے ایم ٹی آئی ایکٹ سے متاثر ہے۔

کراچی،افغان آرمی سے تربیت یافتہ اسٹریٹ کرمنل گرفتار

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سے منظور

کراچی کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے مزید کمی کا امکان

4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے اہم فیصلہ آ گیا

Shares: