ننکانہ صاحب:ہسپتال میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کےنتیجے 4 افراد قتل
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل ہو گئے
واقعے میں 5 زخمی بھی ہوئے ہیں جس کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے علاقہ ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
ڈی پی اونکانہ صاحب کے مطابق بگاچک کے 2 گروپوں میں دشمنی چلی آ رہی ہے، دونوں گروپوں میں پہلے بگا چک میں جھگڑا ہوا۔
ایک گروپ اپنے زخمی کو لے کر اسپتال پہنچا تو دوسرے گروپ کے افراد بھی وہاں پہنچ گئے۔

اسپتال میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گروپوں کے 4 افراد عبد الواحد، عبد القادر، یوسف اور تنویر قتل ہو گئے، فائرنگ سے اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔

Shares: