لاہور:حسن علی نے کوشش کی،بس اللہ کومنظورہی ایسے تھا ورنہ کون کہتا ہےکہ”آبیل مجھےمار”:آصف علی کا شاندارپیغام،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مایہ نازکرکٹرآصف علی ساتھی کرکٹر حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے ٕ

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر آصف علی نے ساتھی کرکٹر حسن علی پر کی جانیوالی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ اگرفتح شکست انسانوں کے مقدرمیں‌ہوتوکبھی دوسرے کونصیب نہ ہوتی، ایک ذات ہے جواپنی مرضی سے فیصلے کرتی ہے،انسان کچھ چاہتا ہے اور ہوکچھ اور جاتا ہے ،

آصف علی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں حسن علی کی ہمت بڑھاتے ہوئے لکھا کہ مشکل وقت سب پر آتا ہے، ہم انسان ہی ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔آصف علی کہتے ہیں کہ حسن علی نے کیچ پکڑنے کی کوشش کی مگراس کے باجود کیچ ہاتھ سے نکل کیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پھرجس طرح حسن علی کے ساتھ ہماری قوم کے رویے ہوگئے ہیں اور ہرایک حسن علی کوکوس رہا ہے ،کون اتنا بے وقوف ہے کہ جوکہے کہ "آ بیل مجھے مار”اب بس کردینی چاہیے

 

 

آصف نے حسن کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ حسن پاکستان کا اسٹار ہے، ہم سب حسن کے ساتھ ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس طرح‌ آپ کے جزبات ہیں ہمارے بھی وہی جزبات ہیں ،برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے

جارحانہ بلے باز نے اپنی ٹوئٹ میں WeStandWithHassanAli کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔آصف علی کی پوسٹ پر متعدد صارفین نے حسن علی کی حمایت میں اپنے پیغامات شیئر کیے اور یقین دہانی کروائی کہ اس مشکل گھڑی میں وہ قومی ہیروز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی سے آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا اہم کیچ چھوٹ گیا تھا جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

Shares: