لیفٹیننٹ حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا ، وزیر اعظم ، وزیر دفاع کی شرکت

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ لاہور کینٹ میں ادا کی گئی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور حاضر سروس سینیئر فوجی و سول حکام اور شہید کے رشتہ داروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف شہید کی بے مثال قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیفٹیننٹ محمد حسان شہید کی بے مثال قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم اور جذبے کی مثال ہے، ہمارے بہادر بیٹے ملکی سلامتی، دفاع اور خود مختاری کے لیے جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سالہ لیفٹیننٹ محمد حسان شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

ٹرمپ کی روئٹرز، پولیٹیکو، نیویارک ٹائمز سمیت دیگر اداروں کو لاکھوں ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب:دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

Comments are closed.