تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک ؟پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ کو پھر خواب آگیا

0
40

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کچھ ہفتوں بعد پھر خواب آیا ہے یہ ایک امید لگائے بیٹھے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف میں‌ فارورڈ بلاک بننے جارہاہے، حسن مرتضی اس پہلے کئی مرتبہ اس قسم کی لمبی لمبی چھوڑتے رہتے ہیں، حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اب چھوڑنے کا نہیں، پکڑے جانے کا وقت ہے۔

نیب کارکردگی ،ماضی کی حکومتوں اورموجودہ حکومت کا فرق،کیا کھویا کیا پایا

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اب چھوڑنے کا نہیں بلکہ آپ کے پکڑے جانے کا وقت ہے۔ ادارے بھی اب عمران خان کو چھوڑتے جارہے ہیں۔ حکومتی اتحادی بھی اب حکومت پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق ہر سوال کا جواب دیا جائے: بھارتی سپریم کورٹ

سید حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ اب عمران خان آپ سے حساب لیا جائے گا اور منی ٹریل کا پوچھا جائے گا۔ مہنگائی اور نوکریوں کا جھانسا دینے کا بھی حساب لیا جائے گا، آج تم اکیلے رہ گئے ہو اور اب پورے خاندان کا حساب دینا پڑے گا۔یادرہےکہ حسن مرتضی اس وقت یہ بیان دیتے ہیں جب پیپلزپارٹی پر کوئی مشکل وقت ہوتا ہے اوروہ اس بیان سے سیاسی فائدے کی تلاش میں ہوتے ہیں

بھارتی مشرقی ریاستوں میں 2015-2017 کے دوران قریب 28000افراد لاپتہ ہوئے:

Leave a reply