حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر
حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت لاہورنے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے حسان نیازی کو 2 جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی،عدالت نے شادمان پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے، حسان نیازی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ تفتشی افسر کی جانب سے تاحال رپورٹ پیش نہیں کی جا سکی،حسان نیازی شامل تفتیش ہو چکے ہیں اور مکمل تعاون کررہے ہیں،
میرے کپڑے اتار دیئے گئے، کیا میری کوئی اوقات نہیں…..وزیراعظم کے بھانجے نے ایسا کیوں کہہ دیا؟
لاہور میں پی آئی سی کے باہر وکلا کے پرتشدد احتجاج کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی بھی ساتھی وکلا کے ساتھ موجود تھے، حسان خان نیازی معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے اس موقع پر دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں، حسان نیازی کی موجودگی پر مسلم لیگ ن بھی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بھتیجا بھی سانحہ پی آئی سی میں ملوث ہے.
سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل
سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی
سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟
واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔