بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 اموات ہوئی ہیں، واقعہ کے ذمہ دار مرکزی ملزم دیوپرکاش مدھوکر عرف بھولے بابا نے روپوشی کے بعد گرفتاری دے دی ہے
بھولے بابا کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ بھولے بابا نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے، ایڈوکیٹ اے پی سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم نے دیو پرکاش مدھوکر کو یوپی پولیس کے حوالے کر دیا ہے، اب پولیس تحقیقات کر سکتی ہے،واقعہ کے بعد ملزم کے روپوش ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا،
بھارت کے ہتھرس میں ایک مذہبی تقریب کے دوران 2 جولائی کو بھگدڑ مچنے سے 121 افراد کی موت ہوئی جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں بھولے بابا کو نامزد نہیں کیا گیا تھا تاہم عوامی دباؤ پر پولیس نے بھولے بابا کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جو واقعہ کے بعد فرار ہو گئے تھے،پولیس نے اس کیس میں مذہبی تقریب کی انتظامیہ کمیٹی کے چھ افراد کو گرفتار کر رکھا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں،ہتھرس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لئے حکومت نے دو لاکھ فی کس مالی امداد دینے کا اعلان کر رکھا ہے،واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دی گئی جس میں 100 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں،اے ڈی جی آگرہ اور علی گڑھ کمشنر واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں
اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے وزیر انیل راج بھر کا کہنا ہے کہ ہتھرس واقعہ میں انتظامیہ بھی ذمہ دار ہے، کسی بھی پروگرام کی اجازت ضلعی انتظامیہ سے لی جاتی ہے، جتنے افراد کی اجازت تھی اس سے زیادہ لوگ کیوں آئے، ضلعی انتظامیہ کیوں بے خبر رہی، تقریب کے منتظمین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے،بھولے بابا سمیت جو بھی قصور وار ہو گا اسکے خلاف کاروائی ہو گی،
دوسری جانب یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس تقریب کی اجازت دی گئی تھی تا ہم سیکورٹی و دیگر امور کے لئے کوئی انتظامات نہیں تھے، انتظامیہ نے صرف 40 پولیس اہلکار تعینات کر رکھے تھے تو وہیں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے تھے،
بھولے بابا پر جنسی زیادتی سمیت چھ مقدمے تھے درج
یوپی کے سابق ڈی جی پی وکرم سنگھ نے واقعہ پر کہا کہ یہ ایک مصیبت کی دعوت تھی ،تقریب میں انتظامات ہونے چاہیے تھے وہ نہیں تھے، ایمبولینس جو ایمرجنسی کے لئے چاہیے ہوتی ہے، سوا لاکھ کے مجمع میں کوئی گاڑی نہیں تھی، کسی حادثے سے نمٹنے کے لئے فائر بریگیڈ، میڈیکل ٹیم کچھ بھی موجود نہیں تھا،اگر حکومت ایمرجنسی سے نمٹنے کے انتظامات کرتی تو ہلاکتیں کم ہو سکتی تھیں،اب جو ہلاکتیں ہوئیں اسکا ذمہ دار کون ہے، اگر بھولے بابا میں کچھ اخلاقیات ہیں تو وہ خود کو قانون کے حوالے کریں، یہ بھی اطلاع ہے کہ بھولے بابا پر چھ مقدمے درج ہیں جن میں ایک جنسی زیادتی کا بھی شامل ہے تو یہ کس بات کا بابا؟ کون سا بابا؟
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک