عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو پوری قوم بھوک ہڑتال پر جائے گی،علی امین گنڈا پور

خاتون وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنا ہوا تو وہ بھی ہوگا۔علی امین گنڈا پور کی دھمکی
0
155
ali amin

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق جو کام کر رہا ہے وہ آئیں کے خلاف ہے اور عدلیہ کے خلاف ہے۔اس ملک میں سزا اور جزا نہیں ہو رہی، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی جیل میں قید ہیں۔اس قوم کو انصاف کہاں سے ملے گا، ہماری لیگل ٹیم اس وقت عدالت میں ہیں۔ مریم نواز ایک خاتون ہے ہم نے لحاظ کیا اور ہمارے کلچر میں یہ نہیں ہے۔پوری قوم کو پتہ ہے کہ عدلیہ پر دباو ہے، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔موجودہ حکومت کندھوں پر ہے،عدلیہ میں فئیر ٹرائل ہوا تو سب سامنے آئے گا۔پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑی ہے، ڈر کر پشتونوں کی ناک کاٹ دی۔ملک کو بار بار توڑا جارہا ہے، ان کو آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت دی جائے۔ملک توڑنے والوں کو پھانسی دینی ہو گی، ہمارے ورکرز پر ظلم ہوا ہے۔اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے۔سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو پوری قوم بھوک ہڑتال پر جائے گی۔نواز اور زرداری کے خلاف تھانہ کینٹ میں پہلے ہی ایک مقدمہ پڑا ہوا ہے۔خاتون وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنا ہوا تو وہ بھی ہوگا۔چیف جسٹس آف پاکستان ہمارے بنچز سے علیحدہ ہو۔ہمارا ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے۔ایپیکس کمیٹی میں عزم استحکام کی بات ہوئی تھی آپریشن کی بات نہیں ہوئی،اگر آپریشن کی ضرورت پڑتی ہے تو اتفاق رائے ضروری ہے۔

علی امین گنڈا پور کی نصیر آباد میں درج مقدمے میں ضمانت منظور
راولپنڈی ,عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف نصیر آباد میں درج مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا,عدالت نے علی امین گنڈا پور کی نصیر آباد میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی,عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا ,علی امین گنڈاپور کی جانب سے ملک فیصل ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے تھے ,علی امین گنڈاپور پر توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

Leave a reply