سندھ ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن نوٹس کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی، وکیل اسد عمر انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت یا ٹریبونل نہیں ،آئین کے آرٹیکل 204 کا اطلاق الیکشن کمیشن پر نہیں ہوتا،نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے 12 جولائی کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز بیان دیا، الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ عمران خان نے بھکر جلسے میں الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگائے، الیکشن کمیشن نے عمران خان اور دیگر کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کو عمران خان کا جواب مقررہ وقت پر موصول نہیں ہوا تھا، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف دو، دو اور اسد عمر کے خلاف ایک کیس ہے۔ فواد چوہدری اور اسد عمر نے جواب میں کہا تھا کیس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جواب میں کہا گیا تھا نوٹس نا قابل سماعت اور آئین سے متصادم ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔