عام انتخابات،حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت

pakistan

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ملک میں حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 ، صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے593 حلقے ہوں گے،حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی،سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی، خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستیں ہوں گی، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستیں ہوں گی، قومی اسمبلی میں خواتین کی 60، اقلیتوں کی 10مخصوص نشستیں ہوں گی۔ 266 جنرل نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہوگا،پنجاب سےقومی اسمبلی میں خواتین کی 32 مخصوص نشستیں، سندھ سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 14 مخصوص نشستیں،خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی میں خواتین کی10مخصوص نشستیں، بلوچستان سے خواتین کی4 مخصوص نشستیں ہوں گی،

ملک بھر کے 109 اضلاع کے 1324 حلقوں پر اعتراضات جمع کرائے گئے تھے،پنجاب سے 672،سندھ 228، خیبرپختونخوا 293،بلوچستان 124 جبکہ اسلام آباد سے 7 اعتراضات پر سماعت کی گئی،الیکشن کمیشن کے دو بینچوں نے یکم سے 22 نومبر تک اعتراضات پر سماعت کی تھی،الیکشن کمیشن نے رواں برس 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کی تھی،ابتدائی حلقہ بندیوں اعتراضات 27اکتوبر تک دائر کیے گئے تھے

Comments are closed.